لاہور(پ ر) ممتازمذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمداسلم صدیقی نے جامع مسجد حجازگلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ دکھلاوے کیلئے خرچ کرتے ہیں وہ اللہ اور آخرت پر یقین نہیں رکھتے۔جو لوگوں کو راضی اور خوش کرنے نمودونمائش کیلئے خرچ کرتے ہیں۔ ان کی ایسی سخاوت کا کوئی فائدہ نہیں جبکہ حقیقت میں ان کے اس عمل سے کوئی تعلق نہیں نہ جانے ایسے لوگوں کے مقاصد کیا ہیں کیونکہ شریعت نے نمودونمائش سے منع فرمایا ہے۔