موسیقی کے شعبے میں پارٹ ٹائم کام کرنیوالے اسے نقصا ن پہنچا رہے ہیں: سائرہ نسیم

Mar 05, 2018

لاہور (این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ موسیقی کے شعبے میں پارٹ ٹائم کام کرنے والے اسے نقصا ن پہنچا رہے ہیں ،جو لوگ محنت اور لگن سے نام پیدا کرتے ہیں وہ اسے بر قرار رکھنے کیلئے اس سے بڑھ کر محنت کرنے کے قائل ہوتے ہیں ،خوش قسمت ہوں کہ میرے پرستاروں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا کہ نئے آنے والے اچھا گا رہے ہیں اور میں نے ہمیشہ جونیئرز کی رہنمائی کی ہے ۔ تاہم میں یہ بھی واضح کرنا چاہتی ہوں کہ جو لوگ اس شعبے میں پارٹ ٹائم کام کر رہے ہیں وہ اس کی ترقی کی بجائے نقصان کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت محنت سے نام کمایا ہے اور اپنے نام کو بر قرار رکھنے کیلئے اس سے بڑھ کر محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ صرف مجھ تک محدود نہیں بلکہ دوسرے کئی گلوکاروں کو بھی اس مشق سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ پرستاروں کی چاہت اور ان کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنا اعزاز اور فخر کی بات ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میرے پرستاروں کی تعداد میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔

مزیدخبریں