حکومتی تعاون کی یقین دہانی کے فلم انڈسٹری پر دورس نتائج برآمد ہونگے: جاوید شیخ 

لاہور (این این آئی) سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے بھرپور تعاون اور معاونت کی یقین دہانی کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ،فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگ ہر طرح کی خدمات پیش کرنے کیلئے تیار ہیں اور انشاء  اللہ ہم اپنے اتحاد سے آگے بڑھیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اب اگر اقدامات کا اعلان ہو گیا ہے تو ہمیں ماضی میںجھانکنے کے بجائے روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجا کر آگے بڑھنا ہوگا اور اس کیلئے سب لوگ اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کریں ۔ ہمیں ایک دوسرے کو الزام دینے کی بجائے مثبت ذہن اور کھلے دل کے ساتھ چلنا چاہیے تاکہ ہم جلد سے جلد نتائج حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کہ فلم انڈسٹری اور ثقافت کے حوالے سے تجاویز کو مشتہر بھی کیا جانا چاہیے تاکہ اگر سنجیدہ لوگ اس پر مزید کام کر کے بہتری لا سکیں تو انہیں بھی خوش آمدید کہا جانا چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...