بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں،باسط زمان 

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو باسط زمان احمد کی ہدایات کی روشنی میں آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سٹاف کے علاوہ ایم اینڈ ٹی اور سر ویلنس ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں کی بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں ۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق ماہِ فروری کے آخری ہفتہ کے دوران آئیسکو ریجن میں12بجلی چوروں کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سر کل سے 04، اٹک سرکل سے2 جبکہ جہلم سر کل سے06بجلی چوروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی۔ تمام بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میںدرخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔ آئیسکو چیف باسط زمان احمد نے تمام فیلڈ افسران اور سٹاف کو ہدایات جاری کی ہیں صارفین کی تمام تر شکایات کا ازالہ تر جیح بنیادوں پر کریں، محکمے کا کوئی ملازم بھی بجلی چوری میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن