کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کیلئے پاکستان کی 7 رکنی ریسلنگ ٹیم 8 مارچ کو ایران جائیگی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے لئے پاکستان کی سات رکنی ریسلنگ ٹیم آٹھ مارچ کو ایران روانہ ہو گی۔ ٹیم میں چھ ریسلرز اور ایک آفیشل شامل ہے۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا تھا کہ اس تربیتی کیمپ کا مقصد کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ہے۔ ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جو ایران جائے گی۔ پہلوانوں میں محمد بلال عرف بلی ستاون کلو گرام۔ عبدالوہاب 65 کلو گرام۔ اسد بٹ 74 کلو گرام۔ انعام بٹ 86 کلو گرام۔ عمیر احمد 97 کلو گرام اور طیب رضا 125 کلو گرام میں شامل ہیں۔ ٹیم کے ساتھ سہیل رشید بطور کوچ ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ کا ٹریننگ پروگرام ہے جس میں 15 دن کا خرچہ میزبان جبکہ 15 دن کا خرچہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ پاکستان ٹیم 7 اپریل کو وطن واپس آئے گی جس کے بعد کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے آسٹریلیا روانہ ہو جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن