واپڈا کو شکست‘ پاکستان ائر فورس نے نیشنل کبڈی چیمپئن شپ جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والی 40 ویں نیشنل کبڈی چیمپئن شپ دفاعی چیمپئن پاکستان ائر فورس نے جیت لی۔ فائنل میں پاکستان ائر فورس نے واپڈا ٹیم کو 42 کے مقابلے میں 46 پوائنٹس سے شکست دی۔ اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن نے ایچ ای سی ٹیم کو 25 کے مقابلے 32 پوائنٹس سے شکست دی۔ نیشنل کبڈی چیمپئن کے دوران پاکستان کے دورہ پر ایران اور پاکستانی ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز پاکستان نے تین دو سے جیت لی۔ سیریز کے آخری میچ میں ایچ ای سی نے ایرانی ٹیم کو 20 کے مقابلے 30 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔ ایچ ای سی ٹیم منیجر رانا امجد اقبال نے اپنی ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود سمیت مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے آفیشلز بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...