لاہور (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر کے پہلے روز چار میچز کھیلے گئے‘ زمبابوے میں جاری ایونٹ میں زمبابوے نے نیپال کو ہرا دیا۔ سکاٹ لینڈ نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی‘ آئر لینڈ نے نیدر لینڈ کو 93 رنز سے ہرا دیا جبکہ چوتھے میچ میں متحدہ عرب امارات نے پاپوانیوگنی کو 56 رنز سے شکست دیدی۔