بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی جاری رکھتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 6افرادکو شہید کردیا ، واقعے کے بعد شوپیاں‘ پلوامہ اور دوسرے علاقوں میں شہریوں نے بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد سے روکے اور مسئلہ کشمیر کے عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا اہم کردار اداکرے جبکہ حریت قیادت کی اپیل پر بھارتی مظالم کے خلاف مکمل شٹر ڈاﺅن کیا گیا۔ پیر کو کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج کی فائرنگ سے چھ افراد شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد شوپیاں‘ پلوامہ اور دوسرے علاقوں میں شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ بھارتی مظالم کے خلاف حریت قیادت کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاﺅن کیا گیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو مظلوم کشمیریوں پر ظلم وتشدد سے روکے اور مسئلہ کشمیر کے عوامی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا اہم کردار اداکرے (ن غ)
بھارتی فوج کی شوپیاں میں ریاستی دہشتگردی ،مزید 6افرادکو شہید کردیا،شٹرڈاؤن ہڑتال جاری
Mar 05, 2018 | 12:33