پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں حالیہ اضافے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ایڈوکیٹ شارق خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمت فی بیرل 60 ڈالر ہے ،اوگرا نے فی لیٹر نرخ 88 روپے مقرر کردیئے جو غیرقانونی ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2014 میں عالمی مارکیٹ کے مطابق قیمتوںکے تعین کا حکم دیا تھا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود پاکستان میںمعمولی کمی کی گئی تھی۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وزار ت خزانہ، اوگر اور وزارت پیٹرلیم کو 28 مارچ کے لئے نوٹس جاری کردیئے.

ای پیپر دی نیشن