فاٹا سے منتخب آزاد سینیٹرمرزا محمد آفریدی کی نوازشریف سےملاقات،(ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

فاٹا سے آزاد حیثیت میں سینیٹر منتخب ہونے والے مرزا محمد آفریدی نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن)  راجہ محمد ظفر الحق، (ن) لیگ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، سابق وفاقی وزیر عباس خان آفریدی اور دیگر (ن) لیگی رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ واضح رہے کہ مرزا محمد آفریدی تین مارچ کو فاٹا سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے چار آزاد سینیٹرز میں سے ایک ہیں۔

ای پیپر دی نیشن