الیکشن کمیشن نے آیندہ عام انتخابات کیلیے عملے کی تربیت شروع کردی

اسلا الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے لئے 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کے پہلے مرحلے کا کا آغاز کر دیا،پہلے مرحلے میں 88لیڈٹرینرز کو تربیت دی جا ئے گی ، دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2018ء کے عام انتخابات کے لئے مجموعی طور پر 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا آغاز لیڈٹرینرز کی ٹریننگ کرکے شروع کردیا۔ لیڈٹرینرز کی ٹریننگ صوبہ پنجاب کے دارلخلافہ لاہور اور صوبہ خبیر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور میں شروع ہوگئی ہے۔ مجموعی طور پر 88 لیڈٹرینرز کو تربیت دی جا ئے گی جو کہ 5 مارچ 2018 ء سے شروع ہو کر 16 مارچ تک چاروں صوبوں کے دارالخلافوں میں ہوگی۔ تمام لیڈٹرینرز الیکشن کمیشن کے آفیسرز ہیں، یہ 9 لاکھ پولنگ عملے کی تربیت کا پہلا مرحلہ ہے۔ دوسرے مرحلے میں 3000 ماسٹرز ٹرینرز کو تربیت دی جائے گی جو یکم اپریل 2018ء سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد پولنگ عملے کو تربیت دی جائے گی ۔ یہ مرحلہ مئی 2018ء سے شروع کیا جائے گا۔ ریٹرننگ آفیسرز اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کی تعیناتی کے بعد ٹریننگ کے مراحل الیکشن 2018ءسے پہلے ترتیب دئیے گئے منصوبے کے مطابق مکمل کئے جائیں گے.

ای پیپر دی نیشن