صدر مملکت ممنون حسین 9 مارچ ( جمعہ کو ) پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب میں اراکین سینیٹ سے خطاب کریں گے ۔ سینیٹ کی طرف سے شائع کتابوں کی رونمائی ہو گی رواں سینیٹ کے ارکان کا گروپ فوٹوکل بنے گا ۔ آئندہ ہفتے نو منتخب 52 ارکان سینیٹ بشمول میاں رضا ربانی حلف اٹھائیں گے ۔ سینٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے الوداعی اجلاس کی تفصیلات سے ارکان کو آگاہ کیا اجلاس 9 مارچ ( جمعہ تک ) جاری رہے گا سبکدوش ارکان کی تقاریر کے پیش نظر آئندہ چار روز کے لیے سینیٹ میں وقفہ سوالات کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ میاں رضا ربانی نے بتایا کہ منگل کی شام چار بجے گروپ فوٹو بنے گا ۔ ان ایام میں رخصت ہونے والے ارکان اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں گے ۔ جمعہ کو الوداعی اجلاس کے آخری روز سینیٹ کے تحت خصوصی تقریب ہو گی ۔ تقریب صبح دس بجے ہو گی صدر پاکستان مہمان خصوصی ہوں گے ۔ انہوں نے ہماری دعوت کو قبول کر لیا ہے ۔ خصوصی تقریب میں سینٹ کی طرف سے شائع کی جانے والی کتابوں کی رونمائی ہو گی ۔ 12 مارچ کو نو منتخب ارکان کا حلف ہو گا اور چیئرمین سینیٹ ڈپٹی کا انتخاب ہو گا جمعہ کو آخری الوداعی اجلاس ہو گا اور سبکدوش ارکان کو الوداع کہیں گے ۔