پاکستان اور بھارت موجودہ صورتحال میں صبروتحمل سے کام لیں‘ مصر

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) مصر نے پاکستان اور بھارت دونوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجودہ صورت حال میں ضبط وتحمل سے کام لیں۔ مصر کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت تمام متنازعہ مسائل کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ دونوں ملکوںکے درمیان کشیدگی جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام کے لیے نقصان کا سبب ہے۔ مصری وزارت خارجہ کی طرف سے یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی قیادت دانش مندی سے کام لے گی۔

ای پیپر دی نیشن