نیب گلگت بلتستان نے دواشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا

Mar 05, 2019

اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو(نیب) راولپنڈی کے ماتحت نیب گلگت بلتستان نے دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیاہے،ملزمان کے خلاف کسٹم اور ٹیکس چوری کے حوالے سے نیب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے،عدالت دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔نیب ترجمان کے مطابق احتساب عدالت سے اشتہاری ہونے والے ملزمان ہدایت علی خان اور حکیم خان کو گلگت سے گرفتار کیا گیاہے،ملزمان کونوٹسز کے باوجود پیش نہ ہونے پر احتساب عدالت نے اشتہاری قرار دیاتھا۔ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف 2016میں ریفرنسز دائر ہوئے،ملزمان نے کسٹم اور ٹیکس چوری کر کے قومی خزانے کو 35لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

مزیدخبریں