لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے کہا ہے کہ ملکی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لاہور کے میچز کو کراچی منتقل کرنے کا چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا درست فیصلہ ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز پاکستان میں ہو رہے ہیں۔