بہاولپور(آن لائن)سوائن فلو (ایچ ون این ون) نے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک اور خاتون کی جان لے لی جس کے بعد اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔حال ہی میں ہلاک ہونے والی 41 سالہ مریم کا تعلق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور سے تھا۔انہیں بی وی ایچ میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا جہاں ان میں ایچ ون این ون کی تشخیص کی گئی اور ان کا علاج شروع کیا گیا تھا۔