ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہیوال کے جوڈیشل انکوائری آفیسر شکیل احمد گورائیہ سینئر سول جج کی عدالت میں مقتول خاندان کے مدعی مہر جلیل احمد نے اپنا تحریری بیان داخل کرا دیا۔ مقتول خلیل احمد کے بیٹے عمیر خلیل نے وزیرا عظم عمران خان سے اپیل کی کہ ان کے خاندان کے قتل کے ملزموں کو سر عام پھانسی دی جائے۔ سانحہ ساہیوال کے گرفتار چھ ملزموں صفدر حسین، احسن خاں، سیف اللہ عابد، رمضان، حسنین اکبر اور نا صر نواز کے خلاف پولیس تھانہ یوسف والہ نے انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال میں چالان پیش کر دیا۔ عدالت 7مارچ کو سماعت کرے گی۔