ڈیموں کی تعمیر میں سستی ہوتی گئی جس پر سپریم کورٹ نے کردار ادا کیا: ثاقب نثار

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈ یمز کی تعمیر میں سستی کی جاتی رہی، اسی لئے اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کیا، عدالتیں عوام کے بنیادی حقوق کی محافظ ہیں۔ ڈیموں کی زمین کی خریداری میں مسائل سامنے آتے ہیں۔ بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے زمین دینے والے تحسین کے مستحق ہیں۔ لاہور میں ڈیمز کی تعمیر بارے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لئے واپڈا کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈیم مہم کو عوام کی مدد سے کامیاب بنائیں گے۔ پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر میں سستی کی جاتی رہی، اسی لئے اس اہم ایشو پر سپریم کورٹ نے اپنا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے زمین دینے والے تحسین کے مستحق ہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم فنڈ کا ایک ایک پیسہ محفوظ ہے۔ 40 سال تک ڈیمز کی تعمیر کے لئے کچھ نہیں ہوا جس کی وجہ اس اہم مسئلے سے عوام آگاہی نہ ہونا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...