پاکستان اور ملائیشیا کا دفاعی اہداف کے حصول پر اتفاق

راولپنڈی( آن لائن ) دفاعی تعاون پر پاکستان ملائیشیا مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کا13واں دور کوالالمپور میں منعقد ہوا، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) اکرام الحق نے اس فورم میںپاکستانی وفد کی قیادت کی جس میں دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون شامل ہے ،سیکرٹری جنرل برائے ملائشین دفاع داتو حلیمی عبدالمناف نے اپنے ملک کی نمائندگی کی ،یہ اجلاس اس لیے خاص اہمیت رکھتا ہے جوکہ گزشتہ سال نومبر میں وزیراعظم کے دورے کے دوران کئے جانیوالے دفاعی تعاون میں وسعت کے فیصلہ کی پیروی کیلئے منعقد کیا گیا۔ رسمی گفتگو سے قبل سیکرٹری دفاع نے ملائیشیا کے وزیر دفاع توآن حاجی محمدصابو،دفاع افواج کے چیف جنرل توآن سرزولکفی زینل عابدین اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی اور دفاعی شعبہ میں دوطرفہ باہمی تعلقات پر بات چیت کی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے معاملات،خطے میں امن وتحفظ اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے مسائل بھی زیر بحث آئے ،دونوں جانب کی سب کمیٹیوں نے گزشتہ اجلاس کی پیش رفت کی توثیق کی اور مزید تعاون کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میںدفاعی صنعت،فوجی تربیتی تعاون بھی شامل ہیں ،اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بالخصوص دفاعی اہداف کے حصول پرتوجہ مرکوز کرینگے،پاکستانی وفد نے ساپورا بوسٹڈ ہیوی صنعت کارپوریشن اور ایرو(AERO)کے تمام یونٹس کا دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...