لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ہنجر وال کے علاقے میںشبیرکے گھر گھس کر اہلخانہ کوگن پوائنٹ پریرغمال بناکر5لاکھ 80ہزارروپے مالیت،ہربنس پورہ میںطا رق کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت ،گرین ٹاؤن کے علاقے میںسر وراوراس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ 60ہزار روپے مالیت ،کا ہنہ کے علاقے میں سیف اوراس کی فیملی سے2لاکھ90ہزار روپے مالیت ،با ٹا پو رکے علاقے میں با براوراس کی فیملی سے2لاکھ16ہزارروپے مالیت ،شما لی چھاؤنی میںظہیراوراس کی فیملی سے90ہزارروپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان،نواب ٹا ئو ن کے علاقے میںمظہرسے85ہزارروپے اورموبائل فون،شا دباغ میں ند یم سے67ہزارروپے اورموبائل فون،ما ڈل ٹا ئو ن میںشہز اد سے57ہزارروپے اورموبائل فون،قلعہ گجر سنگھ میں عنصرسے40ہزارروپے اورموبائل فون لوٹ لیا اور فرارہوگئے ہیں ۔چوروں نے ستوکتلہ اورشیر ا کو ٹ کے علاقوں سے 2 گاڑیاں جبکہ شادباغ،گلشن اقبال،نو لکھا ،یکی گیٹ اورشا ہد رہ ٹا ئو ن کے علاقوں سے پانچ موٹرسائیکلیںچوری کرلیں۔