شرقپور، عارف والا (نامہ نگار، نمائندہ نوائے وقت) شرقپور میں نوجوان لڑکی جبکہ عارف والا میں معصوم بچہ زیادتی کا نشانہ بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق شرقپور پرانی بھنئی کی (ن) دودھ لینے کیلئے کسی کے گھر گئی کہ اعظم ورغلا کر لے گیا اور زبردستی زیادتی کر ڈالی۔ عارف والا میں عباس نامی ملزم نے محنت کش کے بیٹے (ش) کو ورغلا کر قریبی کھیتوں میں لے جاکر زیادتی کر ڈالی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔