امریکی کامیڈین ٹریور نوح کی پاکستان بھارت کشیدگی کے بارے میں مذاق پر معذرت

نیو یارک (بی بی سی) امریکی کامیڈین ٹریور نوح نے پاکستان اور بھارت میں کشمیر کے مسئلے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں مذاق کرکے معافی مانگ لی ہے۔ دا ڈیلی شو کی ایک قسط میں ریورو نے کہا تھا کہ دونوں ملکوں میں ہونے والی جنگ سب سے زیادہ پرلطف اور آج تک سب سے لمبی جنگ ہوگی۔ ایک اور ڈانس نمبر 1۔ اس قسط کے نشر ہونے کے بعد ٹوئٹر پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور صارفین نے نوح کے اس کمنٹ کو اشتعال انگیز و جارحانہ قرار دیا تھا۔ جب ٹوئٹر پر ایک صارف نے ٹریور پر الزام لگایا کہ وہ بالی وڈ کے دقیانوسی خیال کے ذریعے جنگ کے بارے میں مذاق کر رہے ہیں تو انہوں نے ایک ٹوئیٹ میں مافی مانگ لی اس کے بعد ایک ٹوئٹ میں نوح نے کہا وہ حیران ہیں کہ اس معاملے پر ان کا مذاق اصل تنازعے سے زیادہ ٹرینڈ کر گیا۔ اس سے قبل صارفین نے نوح کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تبصرہ نسل پرستانہ اور بے رحمانہ ہے۔نوحا نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان گزشتہ کچھ ہفتوں میں بڑھنے والی کشیدگی کے بارے میں مذاق کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...