موڑکھنڈا+ پتوکی(نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے بس ویگن سے ٹکرا گئی۔ دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بس فیصل آباد سے تبلیغی زائرین کولے کر رائیونڈ مرکز جارہی تھی کہ موڑ کھنڈا پھول نگر روڈ پر موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی جس سے ویگن میں سوار بسم اللہ خان موقع پر جاںبحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گے۔ جن کو ریسکیو 112اہلکاروں نے پھول نگر ہسپتال شفٹ کیا ۔جہاں دو خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔