بھارت کشمیر میں مظالم چھپانے کیلئے پلوامہ کی آڑ لے رہا ہے: گورنر سرور

لاہور(نیوزرپورٹر(گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پلوامہ واقعے کا کوئی ثبوت نہیں، کشمیر کے مظالم چھپانے کے لئے بھارت پلوامہ واقعے کی آڑ لے رہا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ جنگی جنون کا تعلق پلوامہ سے نہیں بلکہ بھارتی الیکشن سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو لیکن بھارت خود بین الاقوامی سطح پر اکیلا رہ گیا ہے۔ پاکستان نے پائلٹ رہا کر کے امن قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔ پاکستان جارحیت نہیں چاہتا لیکن جواب دینا جانتے ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کا تعلق پلوامہ سے نہیں الیکشن سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی عوام سے اپیل ہے کہ وہ مودی کی باتوں میں نہ آئیں۔ 20 کروڑ عوام پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم جارحیت نہیں کر رہے لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کشیدگی کم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین کو پاکستانی کوششوں سے متعلق خط لکھا ہے۔ بھارتی پائلٹ رہا کر کے پاکستان نے امن قائم کرنے کی بنیاد رکھی۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس پلوامہ واقعے کا کوئی ثبوت نہیں، کشمیر کے مظالم چھپانے کے لئے بھارت پلوامہ واقعے کی آڑ لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کے سامنے اب بھارت کے اصل عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن