لاہور: گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندر مودی کو ایک بات سمجھ لیناچاہیے کہ جنگ بچوں کی ویڈیو گیم نہیں جو شروع کرنے کے بعد کنٹرول ہوجائے گی، وزیر اعظم عمران خان سچ کہتے ہیں کہ جنگ شروع ہوجائے تو پھر اسے کنٹرل کرنا کسے کے بس میں نہیں ہوتا دونوں ممالک میں جنگ تباہی اور بر بادی کے سواکچھ نہیں لائیگی اس لیے ہمیں امن کا راستہ ہی اختیار کر نا چاہیے۔وزیر اعظم عمران خان امن کی بات کر رہے ہیں اور دنیا بھی امن کیلئے پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت دنیا میں تنہا ہو چکا ہے۔تحر یک انصاف ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر رہی ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں اضافہ بھی موجودہ حکومت کی گڈ گورننس اور ملک سے کر پشن کے خاتمے کیلئے اقدامات کا نتیجہ ہے ۔قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ قوم سے کیے جانیوالے وعدوں پر مکمل عمل کیا جائیگا ۔ وہ منگل کے روز ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحر یک انصاف کے ایم پی اے سعید احمد سعیدی ،مر کزی نائب صدر چوہدری اشفاق،میاں کاشف اشفاق ،بر یگیڈئر (ر) جاوید اکرام اور حاجی رمضان سے ملاقات کے ہمراہ میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی بیڈگورننس کی وجہ سے ملک معاشی بحران سے دوچار ہا ہے مگر وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک میں کر پشن کے خاتمے کا آغاز کر نے کے ساتھ ساتھ شفاف احتساب کو بھی یقینی بنایا ہے جسکی وجہ سے غیر ملکی سر مایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے اور انشاء اللہ پاکستان نہ صرف معاشی طور پر مضبوط ہوگا بلکہ ملک سے غر بت،‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے بھی نجات دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کر پشن اس ملک کیلئے سب سے بڑ امسئلہ ہے اور ملک کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے کر پشن کو جڑوں سے ختم کر نا ضروری ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک میں شفاف احتساب کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو دنیا میں تنہا کر نے کی بہت کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہوا ہے اور آج پاکستان نہیں بلکہ بھارت دنیا میں تنہا ہو رہا ہے اور دنیا کو پتہ چلا چکا ہے کہ بھارت کی پالیساں خطے میں امن کیلئے خطر ہ ہیں لیکن ہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور جیسے پہلے بھارت کو بھر پور جواب دیا ہے آئند ہ بھی انکو ایسا ہی جواب دیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر یوں کی پر امن تحر یک آزادی کی مکمل حمایت کر رہا ہے اور بھارت جو مر ضی مظالم کر لیں اس کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہر صورت مسئلہ کشمیر کو حل کر نا پڑ یگا ۔