واشنگٹن(نوائے وقت رپورٹ) امریکی سابق نائب صدر اور موجودہ صدارتی امیدوار جو بائیڈن جلسے کے دوران اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں گڑ بڑا گئے اور اہلیہ کو بہن جبکہ بہن کو اہلیہ کے طور پر متعارف کرا گئے۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں ڈیموکریٹس کے ممکنہ جو بائیڈن سامعین سے اپنی اہلیہ اور بہن کا تعارف کرانے میں غلطی کر گئے۔
جو بائیڈن جلسے میں اپنی اہلیہ اور بہن کے تعارف میں غلطی کر گئے
Mar 05, 2020