ماسکو (صباح نیوز)حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی جس میں حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد، روس کے نائب وزیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔حماس نے ایک بیان میں کہاکہ اسماعیل ھنیہ اور روسی وزیر خارجہ کے درمیان تین اہم موضوعات امریکا کے سنچری ڈیل منصوبے، فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کیلئے کی جانیوالی کوششوں اور حماس اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنچری ڈیل منصوبے کو بین الاقوامی اجماع کے خلاف قرار دیتا ہے۔
اسماعیل ھنیہ کی روسی وزیر خارجہ سے ملاقات‘ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال
Mar 05, 2020