رواں سال 82 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم کی خریداری سے سبسڈی میں اضافہ ہوگا

Mar 05, 2020

لاہور(آن لائن ) حکومت کی جانب سے رواں سال 82 لاکھ 50 ہزار ٹن اناج کی خریداری سے سبسڈی کے بوجھ میں اضافہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال 2 کروڑ 70 لاکھ ٹن گندم کی کل متوقع تخمینہ میں سے 30 فیصد سے زیادہ کے حصول کا فیصلہ کیا گیا ہے اور فصلوں کا 60 فیصد سے زائد حصہ مارکیٹوں میں لایا جائے گا۔

مزیدخبریں