ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کے طلبہ کووسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا

Mar 05, 2020

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز میں ری ایڈمیشن پالیسی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی ۔ طلبہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ پر داخلہ لیا، میرٹ پرپورا اترنے کے باوجود یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ری ایڈمیشن پالیسی نافذ کردی،بھاری فیسیں دے کرتین ماہ سے کلاسیں لے رہے ہیں،ری ایڈمیشن پالیسی سے زیرتعلیم میڈیکل کے طالبعلموں کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت ری ایڈمیشن پالیسی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم طالبعلموں کے داخلوں کوبرقرار رکھے۔فاضل عدالت نے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں