بھارتی مسلمانوں پر تشدد، ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کا خیر مقدم: شاہ محمود

اسلام آباد(آن لائن )ایران کی جانب سے دہلی میں مسلمانوں کے خلاف ہندو انتہاپسندانہ تشدد کی مذمت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔وزیر خا رجہ شا ہ محمو دقریشی نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہجوم کی جانب سے بھارتی مسلمانوں کو جس کھلے عام تشدد کا سامنا ہے اس پر میں اپنے بھائی جواد ظریف کی جانب سے مسلمانوں کی حفاظت اور خیریت کے حوالے تحفظات کے اظہار سے مکمل متفق ہوں۔وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’مسلمانوں کا مذموم اور منظم قتل، غیر انسانی اور پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کرونا وائرس سے ایران میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔ وزیر خارجہ نے ایران کیلئے پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دونوں وزراء خارجہ نے کرونا وائرس کیخلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ شاہ محمود قریشی نے بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کرنے پر جواد ظریف کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...