لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)سابق قومی کرکٹر سعید اجمل بھی فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نادہندہ نکلے، 26 لاکھ روپے سے زائدٹیکس کا نوٹس سابق کرکٹر کو بھجوادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جائیدادوں کی خریدوفروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ قومی ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے فیصل آباد کے مہنگے ترین علاقے گلبرگ میں جائیداد خریدی تھی۔ اپنی جائیداد کو کمرشل کروانے کے لیے انہوں نے فیس بھی ادا کی لیکن اس مد میں انہوں نے ایف بی آر کو ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی۔ایف بی آر نے سعید اجمل کو جائیداد کے ٹیکس کی مد میں واجب الادا 26لاکھ 57ہزار 500 روپے ادا کرنے کا نوٹس جاری کر کے فوری طور پر رقم قومی خزانے میں جمع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔
ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر کا سعید اجمل کو نوٹس
Mar 05, 2020