لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جاپان کے کراچی میں متعین قونصل جنرل توشی کازوآئسومورا نے کہا ہے کہ جاپان ٹوکیواولمپک اور پیرا اولمپک گیمزکی میزبانی اور دنیائے کھیل کے سب سے بڑے ایونٹ کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیںاور جاپانی قوم اس یادگار اور تاریخی موقع کے منتظر ہے۔وہ اپنی رہائش گاہ میں ٹوکیو اولمپک 2020 کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔۔اس موقع پر سیونتھ ڈین اور کاتا کے سابق ورلڈ چیمپئین کاتسوتوشی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے میڈیا ایڈوائزر اورسافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل آصف عظیم، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدذیشان مرچنٹ، جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے چیف پیٹرن نواب جہانگیر خانجی، سیکرٹری جنرل طارق علی، سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کامران قریشی، سندھ جوڈوایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمدعلی، سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے محمدتقی سمیت اولمپک کھیلوں سے وابستہ دیگر ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے۔