خوشی ہے پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے:وزیر اعظم

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی سب سے مقبول فرنچائز اور 2017 کی چیمپیئن پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کپتان ڈیرن سیمی، مینٹور ہاشم آملہ و دیگر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔بدھ کو پشاور زلمی کے وفد نے چیئرمین جاوید آفریدی کی قیادت میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جاوید آفریدی کے ہمراہ کپتان ڈیرن سیمی، فرنچائز کے مینٹور ہاشم آملا اور کوچ محمد اکرم بھی موجود تھے۔دوران ملاقات وزیر اعظم عمران خان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت ملنے کے اعلان پر انہیں گرمجوشی سے مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے ڈیرن سیمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب آپ بھی ہمارے شہری ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے آپ کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جاوید آفریدی نے ہمیشہ ڈیرن سیمی کی پاکستان میں کرکٹ کیلئے خدمات کو سراہنے پر زور دیا اور خود سیمی کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی بہت خدمت کی۔ وزیر اعظم نے پشاور زلمی کے مینٹور ہاشم آملا کو بھی خوش آمدید کہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ خوشی ہے کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے اور لوگ خوش ہیں، پی ایس ایل کے تمام میچز میں سٹیڈیم بھرے ہوئے ہیں جس سے پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت پیغام گیا ہے۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پشاور زلمی اور ڈیرن سیمی کے کردار کو سراہا۔علاوہ ازیں ایک ٹوئٹ میں جاوید آفریدی نے بتایا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے دوران انہوں نے ڈیرن سیمی کو ٹیکس سے خصوصی استثنیٰ بھی دینا کا اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...