غزہ: اسرائیلی فوج کا فلسطینی ماہی گیروں اور کسانوں پر حملہ، فائرنگ

Mar 05, 2020

غزہ (صباح نیوز)قابض اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی محصور پٹی میں فلسطینی کسانوں اور ماہی گیروں پر حملہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چار اسرائیلی فوجی بلڈوزروں اور ایک کھدائی کرنے والی مشین نے غزہ کے سرحدی علاقوں خاص طور پر رفاع میں النہضا کے مشرقی جانب دراندازی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بلڈوزرو اور کھدائی کرنے والی مشین نے علاقے میں کھدائی اور زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے خان یونس میں القرارا قصبے میں کسانوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے ۔اشک آور گیس کے حملے نے کسانوں کو اپنی زمینوں کو چھوڑنے اور علاقے سے دور جانے پر مجبور کر دیا۔شمال مغربی غزہ میں بیت لاحیا قصبے کے کنارے پر اسلحے سے لیس اسرائیلی کشتیوں نے ماہی گیروں اور انکی کشتیوں پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

مزیدخبریں