اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وزارت انسانی حقوق عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، ملکی ترقی کیلئے خواتین کو آگے آنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہا انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیریں مزاری نے کہا کہ وزارت انسانی حقوق جیل اصلاحات پر کام کر رہی ہے، میڈیا سے متعلقہ افراد کیلئے بھی بل لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انسان حقوق عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، اپنے حقوق کے حصول کیلئے خود جدوجہد کرنا ہو گی۔ بچوں کو ان کے حقوق کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی ان کا حق ہے۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی کچھ غلط ہو گا تو ہمیںبولنا ہو گا۔ نئی دہلی میں جو کچھ ہوا وہ عالمی برادری کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج میں خواتین نمایاں کارنامے سرانجام دے رہی ہیں۔ خاندان کی سپورٹ کے بغیر کوئی بھی خاتون ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی، ملکی ترقی کیلئے خواتین کو آگے آنا ہو گا۔
جیل اصلاحات کیلئے کام جاری صحافیوں کیلئے بھی بل لایا جا رہا ہے: شیریں مزاری
Mar 05, 2020