اسلام آباد میں 'عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک 'کے موضوع پر سیمینار

اسلام آباد /سٹاف رپورٹر/؛سینٹر فار ائیروا سپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیرِ ایتمام اسلام آباد میں 'عالمی اسٹریٹیجک خطرات اور ان کا تدارک 'کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا۔صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اس کے افتتاحی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔قبل ازیں ائیرچیف مارشل(ریٹائرڈ) کلیم سعادت، صدر (سی اے ایس ایس) نے اپنے استقبالی خطاب میں اس سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ سیمینار کے پہلے سیشن میں پاکستان میں امریکہ کے سابق سفیر کیمرون منٹر نیایمرجنگ نیو ورلڈ آرڈر پر اظہار خیال کیا۔ جبکہ سابق پاکستانی وزیر خارجہ انعام الحق نے ریجنلسیکیورٹی ڈائنامکس کے موضوع پر گفتگو کی۔ سابق سیکٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایمرجنگ ورلڈ آرڈر میں پاکستان کے چیلنجز اور مواقع پر لیکچر دیا۔ ائیر چیف مارشل(ریٹائرڈ) سر برائن برِج،چیف ایگزیکٹیو آفیسر، رائل ائیروناٹیکل سوسائٹی برطانیہ نے ایمرجنٹ ٹیکنالوجی ڈیبیٹپر اظہار خیال کیا۔۔لیفٹیننٹ کرنل لائل ہالٹ، ڈائریکٹر پلان ، رائل آسٹریلین ائیرفورس نے دی گروتھ آف ٹیکنالوجی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جبکہ صدر ورچوئل لیبز اٹلی، ڈاکٹر فلپو نیری لیونارڈونے ویپنز آف دی فیوچر پر گفتگو کی۔آخر میں برطانیہ میں ناویجین ڈیفنس اتاشی اور ایوی ایشن سیکیورٹی کے ماہرکرنل ڈاکٹر جان اندریاس اولسن نے فیوچر آف ائیر پاور کے موضوع پر بات کی۔ قومی اور بین الا قوامی ماہرین اور تجزیہ کاروں کے علاوہ اعلی دفاعی اور سول عہدیداروں نے بھی اس سیمینار میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن