سعودی شہریوں اورمکینوں کےعمرے اور مسجد نبویﷺ کی زیارت پرعارضی پابندی عاید

Mar 05, 2020 | 09:45

ویب ڈیسک

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اپنے شہریوں کی عمرہ ادائیگی پر بھی پابندی لگادی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے دیگر ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی کے بعد اب اپنے مقامی شہریوں کی عمرہ ادائیگی پربھی عارضی طور پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوکی روک تھام کے لیے سعودی شہریوں اورغیر ملکیوں کے عمرہ کرنے سمیت مسجد نبوی آمد پربھی پابندی لگائی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق مقامی افراد پرپابندی عارضی طورپرلگائی گئی جوصورتحال میں بہتری آنے پرفوری ہٹادی جائے گی۔

مزیدخبریں