لاہور (پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ذکریا بٹ نے کہا ہے کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ اس خطہ کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے قیام میں بڑی پیش رفت ہے دو دہائیوں سے جاری جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان نے تاریخی کردار ادا کیا ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ کارنامہ انجام پایا اور پوری دنیا وزیراعظم عمران خان کو مین آف پیس کا خطاب دے رہی ہے اور ان کے لییامن کے نوبل ایوارڈ کا مطالبہ کر رہی ہے کیونکہ انہوں نے جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن معاہدے کے ہونے میں گرانقدر خدمات انجام دیں ہیں اور دنیا میں قیام امن کے خواب کو اس کی تعبیر کی راہ دیکھائی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی اور ملکی دونوں سطحوں پر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا یے آج ہر سطح پر ان کے ویڑن کو کامیابی مل رہی ہے ۔سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں ہزاروں پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا ،افراط زر میں کمی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔
امریکہ طالبان معاہدہ عالمی امن کے قیام میں بڑی پیشرفت ہے:ذکریا بٹ
Mar 05, 2020