قائداعظم بزنس پارک میں 32میگاواٹ کے گرِڈ سٹیشن بنانے کی منظوری

لاہور(کامرس رپورٹر)۔پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (پڈمک) کی انتظامیہ نے قائداعظم بزنس پارک میں 32میگاواٹ کے گرِڈ اسٹیشن بنانے کی منظوری دے دی ہے واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اس بزنس پارک کا افتتاح متوقع طور پر رواں مارچ کے دوران کریں گے۔اِس ضمن میں پڈمک کے چیئرمین سید نبیل ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم بزنس پارک میںقائم ہونے والے صنعتی یونٹس کیلئے بجلی کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اور مستقبل میں بزنس پارک میں قائم ہونے والے صنعتی یونٹس کو بجلی کی فراہمی میں کسی کمی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بزنس پارک میں پہلے ہی 1.2میگا واٹ بجلی فراہم کر دی گئی ہے۔تاکہ فوری طور پر قائم ہونے والے صنعتی یونٹس کو پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ای پیپر دی نیشن