راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امام بارگاہ قصرابو طالب ؑ میں عشرہ اجر رسالت کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدمحسن علی ہمدانی نے کہا اجر ِ رسالت ؐ کی ادائیگی محبت و مودت سے عبارت صادق جذبے کا نام ہے جس کیلئے میرٹ فقط ایمان ہے،ایمان کی بلندی کیلئے خانوادہ رسالت ؐ سے عقیدت اور مودت عملی اظہار کی متقاضی ہے ،خانوادہ رسالت ؐ نے دین و شریعت کو ہر شہ پر ترجیح دی ،شجرہ طیبہ کے ہر سپوت نے رہتی دنیا تک کیلئے لازوال کردار پیش کیا جس کی مثال تاابد کوئی نہیں دے سکتا۔