اسمارٹ فونز اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں افراد متاثر ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین نے کورونا وائرس کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمارٹ فونز کی اسکرین سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون کے ذریعے کورونا وائرس کے پیش نظر صارفین اپنے موبائل فونز کو دن میں دو بار اسپرٹ سے صاف کریں تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 39 سے بڑھ کر 51 ہوگئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ انفیکشن کا سب سے زیادہ امکان انسان سے انسان ہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن