تربیلا سوئچ یارڈ کا لائٹننگ ارسٹر کو 12گھنٹے کی جدوجہد کے بعد تبدیل

Mar 05, 2020

تربیلا (نامہ نگار) تربیلاسوئچ یارڈ کے گزشتہ شب دھماکے سے بلاسٹ ہونیوالے لائٹننگ ارسٹر کو12 گھنٹے کی جدو جہد کے بعد تبدیل کر دیا گیا ہے۔ NCC کی جانب کلیرنس کے بعد بدھ کے روز ساڑھے دس بجے 220 کے وی مردان ٹو کو تربیلا پاور اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ شب پونیدس بجے کے قریب مذکورہ لاء ٹننگ ارسٹر دھماکے سے بلاسٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے 220 کے وی مردان ٹو کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جنرل مینیجر پاور جمیل اختر، چیف انجینئر پاور احسان اللہ، ریذیڈنٹ انجینئر الیکٹریکل حمید اللہ اور دیگر اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ریذیڈنٹ انجینئر الیکٹریکل نے آپریشن انجینئر، الیکٹریکل انجینئر اور ٹیکنیکل سٹاف کی معاو نت سے بارہ گھنٹوں کی جدو جہد کے بعد 4 مارچ بد ھ کے دن 10 بجے کے قریب متاثرہ لائٹننگ ارسٹر کو تبدیل کر دیا۔ ساڑھے دس بجے کے قریب NCC کی کی جانب سے OK کئے جانے کے بعد تربیلا پاور اسٹیشن سے مردان ٹو کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔تربیلا پاور ونگ کے ایک ذمے دار افسر نیاس واقع پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے منصوبے میں اس نوع کی کا پیدا ہونا انوکھی یا انہونی بات نہیں اس حوالے سے اطمینان کی بات یہ ہے کہ ہمارے انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف ہر قسم کی خرابیوں سے نبرد آزما ہونے کاوسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ذرائع نے ایک استفسار کے جواب میں کہا کہ نوائے وقت نے ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی حقیقت پر مبنی رپورٹنگ کی ہے۔

مزیدخبریں