یمن کی آئینی حکومت نے امریکی کانگریس سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹس میں کہا کہ ہم امریکی کانگرس کو خطے میں ایران کے سب سے خطرناک تنظیموں میں سے ایک حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا لاکھوں یمنیوں کے قتل ، اغوا اور انہیں گھروں سے بے گھر کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ حوثیوں نے یمن کے خیر خواہ پڑوسی ممالک کو حملوں کا نشانہ بنانا۔ سمندروں اور خشکی پر بارودی سرنگیں نصب کیں۔ بین الاقوامی مال برادر جہازوں پرحملے کیے اور ایران کے ایماءپر خطے میں انارکی پھیلانے کی مذموم کوشش کی۔یمنی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کہ ہم مشرق وسطی میں ایران کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنے،اس کی فرقہ وارانہ ملیشیاو¿ں کو ختم کرنے اور اس کے دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے میں وہائٹ ہاوس انتظامیہ کے کردار کی مرکزی حیثیت پر زور دیتے ہیں۔الاریانی نے خطے اور دنیا کے ممالک میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تہران حکومت پر سیاسی اور معاشی دباو کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔یمنی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹویٹس کے ساتھ ایک ویڈیو کلپ نشرکیا جس میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ، کانگریس میں امور خارجہ کی کمیٹی میں ہونے والی سماعت کے دوران امریکی کانگرس کے رکن ایڈم ڈینیئل کیسنجر کا تبصرہ بھی شامل تھا۔اس تبصرے میں عراق، لبنان، یمن اور شام میں ایرانی حمایت یفتہ ملیشیاﺅں کے منفی کردار کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔