24سالہ ٹک ٹاک ماڈل کو بوائے فرینڈ نے قتل کردیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ٹک ٹاک بنانے والے ایک لڑکی کو اس کے سابق بوائے فرینڈ نے قتل کردیا۔

24 سالہ اکاتیرانا کراگلانوا جو اپنی اگلی سالگرہ منانے والی تھیں، کی لاش ایک سوٹ کیس میں ماسکو میں ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد ہوئی۔

ماسکو پولیس نے بعدازاں ایک 33 سالہ شخص کی ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا اسٹار کے قتل کا اعتراف کیا۔

ویڈیو میں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بے عزت کرتی تھیں، مجھے جنسی اعتبار سے طعنے دیتی تھیں اور میرے معاشی حالات کا مذاق اڑاتی تھیں۔

اعترافی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اکاتیرانا کراگلانوا کی گردن پر تیز دھار آلے سے پانچ مرتبہ حملہ کیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاش کو ایک سوٹ کیس میں ڈال دیا پھر بعد میں انہیں سمجھ نہیں آیا کہ اس کے ساتھ کیا کیا جائے تو انہوں اس کو وہیں چھوڑ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں اپنے کیے پر افسوس ہے اور پولیس سے مکمل تعاون کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن