چین ، کورونا وائرس متاثر مزید 2189 افراد ہسپتالوں سے ڈسچارج، مجموعی تعداد 52045 ہو گئی

 چین میں کورونا وائرس کے 2189 مریضوں کو ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جس کے بعد روبصحت ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد52045 ہو گئی ہے۔ چائنہ ہیلتھ کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا انفیکشن کے 80409 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 3042 افراد کی موت واقع ہوئی۔ دوسری جانب دنیا کے 76 دیگر ممالک میں بھی اس وبا سے 12600 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 214 مریض جانبر نہیں ہو سکے۔ جنوبی کوریا میں کم از کم 33 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ ایران میں اب تک 92 اموات کی اطلاع ہے ۔ اٹلی نے 587 مریضوں اور 107 اموات کی تصدیق کی ہے جس کے بعد وہاں مریضوں کی مجموعی تعداد 3089 اور اموات 107 تک پہنچ گئی ہیں۔ اطالوی حکومت نے 15 مارچ تک ملک بھر میں تمام سکول اور یونیورسٹیاں بند کر دی ہیں ۔ جاپان میں اب تک کے 1037 کنفرم کیسز میں بحری جہاز سے آنے والے 706 مسافر بھی شامل ہیں ۔ بدھ کی دوپہر تک امریکہ میں کورونا وائرس سے 11 افراد ہلاک ہوئے جن میں 10کا تعلق ریاست واشنگٹن جبکہ ایک کاکیلیفورنیا سے تھا، اس طرح اب امریکہ میں کورونا وائرس کے کم از کم 153 تصدیق شدہ مریض موجود ہیں۔کینیڈا کے حکام نے بھی 34 کیسزکی تصدیق کی ہے جبکہ سلووینیا اور ہنگری سمیت دیگر ممالک میں بھی اس وائرس کے پہلے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ دریں اثناءکورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لئے چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی کے 41 لاکھ سے زائد ارکان نے قیادت کی اپیل پر تقریباً 4.73 بلین یوآن کی رقم عطیہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن