چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس 2 مختلف حصوں میں تقسیم ہوگیا، جن میں سے ایک زیادہ جارحانہ رویے کا حامل ہے۔
یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی اور اس دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ اس نئے نوول کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین کی تیاری میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔پیکینگ یونیورسٹی اسکول آف لائف سائنسز اور انسٹیٹوٹ Pasteur آف شنگھائی کے سائنسدانوں محدود ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد بتایا کہ انہوں نے 2 اقسام کی بیماری کو دریافت کیا ہے جو انفیکشنز کا باعث بنتا ہے۔اس ابتدائی تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ وائرس کی زیادہ جارحانہ قسم ووہان میں 70 فیصد کیسز میں دریافت ہوئی جبکہ باقی 30 فیصد کم جارحانہ قسم کے وائرس سے شکار ہوئے۔تحقیق کے نتائج چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے جریدے نیشنل سائنس ریویو میں شائع ہوئے۔