محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی، مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔بارش کے مغربی سسٹم کی کراچی آمد متوقع۔ سسٹم کے زیر اثر کراچی کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے مغربی ہواؤں کا سسٹم بدھ کو ملک میں داخل ہوا ہے جو ہفتے کے روز تک ملک کے بالائی اور وسطی حصے میں بارش برسائے گا۔شہر کے موجودہ موسم کے حوالے سے انجم نذیر کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہے گا آج کم سے کم درجہ حرارت19 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوپہر کے اوقات میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ مغرب کی سمت سے ہوا 15کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔