نوول کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ ہوبے میں کووڈ19 سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح 12 فروری کی 7.14فیصد کی سطح سے بڑھ کر پیر کو 53.81 ہوگئی ہے۔مقامی حکام نے بتایا کہ ہوبے میں پیر کو 2ہزار410 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا جس کے بعد فارغ ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 36ہزار 167ہوگئی ہے۔صوبہ ہوبے کے ڈپٹی گورنر یانگ یون یان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صوبہ ہوبے میں شدید بیمار اور تشویشناک حالت کے مریضوں کے علاج کیلئے بستروں کی طلب پوری ہوگئی ہے جبکہ ووہان میں بستروں کی تعداد مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ووہان میں 10 ہسپتالوں کو شدید اور تشویشناک حالت کے مریضوں کے علاج کیلئے مختص کیا گیا ہے جن میں پیر تک کل 7ہزار286بستر ہیں جبکہ منفی دبا ووالے آئی سی یو میں 245بستر ہیں۔یانگ نے کہا کہ شدید بیمار اور تشویشناک حالت میں مبتلا 3ہزار 728 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کی موت کی شرح کم ہوگئی ہے۔صوبائی صحت کمیشن کے مطابق جب سے وباءشروع ہوئی ہے تب سے ملک بھر سے 40 ہزار طبی کارکنوں پر مشتمل 330 طبی ٹیمیں ہوبے بھیجی جا چکی ہیں۔