خیبرپختونخوا:دو روز سےجاری بارشوں سے مختلف حادثات،7 افراد جاں بحق،15 زخمی

خیبر پختونخوا میں دو روز سےجاری بارش کے باعث مختلف حادثات۔چھتیں گرنے سے پانچ بچوں سمیت سات افراد جاں بحق۔پندرہ زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں ملک میں کہیں بارش اور کہیں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔زیارت سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بارش اور برف باری سے موسم سرد ہوگیا ہے۔لورالائی، ہرنائی اور دکی میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ہے، قلعہ سیف اللہ ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور وادی ہنہ میں برفباری ریکارڈ کی گئی ہے. خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے دوران 7 افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے گزشتہ روز ہونے والے بارش میں خیبر پختونخوا کے نقصانات کی جاری کردی جس کے مطابق بدھ کو ہونے والی بارش کے دوران صوبے بھر میں مجموعی طور پر تین مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ بارشوں میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔پی ڈی ایم اے نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو فوری طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے تمام اضلاع کو مراسلے میں پیشگی حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن