خیبرپختونخوا سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی کا عمل جاری ہے۔پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان قیصر آفریدی نے آج ریڈیو پاکستان پشاور کے نمائندے مطیع اللہ کو بتایا کہ افغانستان واپس جانے کے خواہشمند پناہ گزینوں کے اندراج کےلئے ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں ایک مرکز کام کررہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا ادارہ ہر افغان خاندان کو افغانستان میں سکونت کےبعد دو سو ڈالر فراہم کررہا ہے۔